سابق دشمنی پر مخالف کا قتل، مجرم کو پھانسی کی سزا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے قتل کیس میں قاتل کو پھانسی کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم ظفر کو 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادائیگی کا بھی حکم دے دیا۔
رتہ امرال پولیس نے نومبر 2019 میں مجرم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مجرم ظفر نے سابقہ دشمنی پر چھری کے وار سے اپنے مخالف کو قتل کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments