دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر و صنعت کار برادری کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کی۔

کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی تاجر اور دکاندار تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی، جہاں آسان ٹیکس سکیم اور ایپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے، تاجروں اور دکانداروں کے مطالبے پر آسان ٹیکس سکیم لائی گئی، آسان ٹیکس سکیم تاجروں اور دکانداروں کے لیے آسانی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسان ٹیکس سکیم سے ملک کے مختلف حصوں میں ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کے فوکل پرسنز کا تعین کرلیا گیا ہے، اردو زبان میں سادہ اور عام فہم فارم بنایا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مال فروخت پر دکاندار ایک فیصد ٹیکس ادا کرے گا، اس سکیم کا حصہ بننے والے دکانداروں کے بلوں میں جو ٹیکس کاٹے جائیں گے، وہ بھی ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اس عمل کا آغاز اگست میں ہوچکا ہے اور مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...