شرقپور میں ڈاکو نے فائرنگ کرکے زمیندار کی جان لے لی

شرقپورشریف:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں ڈاکو کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق ہوگا۔

اہل علاقہ کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں غازی پور میں پیش آیا، جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ محبوب جٹ واردات کے وقت اپنے ڈیرے پر موجود تھا جب کہ ڈاکوؤں کی تعداد تین بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمی محبوب جٹ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شرقپور منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...