ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رہے گا اور دفاعی تیاریوں میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایران کی دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ناگزیر ہے، ایرانی مسلح افواج مضبوط ایران کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا کہ ایرانی نوجوان اور ماہر سائنسدان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جنہوں نے پابندیوں کے باوجود اہم اور جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ایران کی مجموعی دفاعی طاقت کا اہم ترین عنصر ہے، دفاعی شعبے سے وابستہ اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا عمل کبھی نہیں روکا جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران موجودہ حالات اور مستقبل کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی تیاریوں اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...