یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے چھلانگ لگانے والے اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد نیوی اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے، اہلکار کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے متعدد مرتبہ چھٹی کی درخواستیں دیں، تاہم ان درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔
امریکی نیوی اہلکار کی اہلیہ کے مطابق ان کا شوہر ذہنی صحت کے علاج سے گزر رہا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی اسے مطلوبہ چھٹی نہیں دی گئی، ان کے شوہر کو سزا دینے کے بجائے مناسب ذہنی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ذہنی مدد کے محتاج اہلکار کے خلاف تادیبی کارروائی اس کیلئے مزید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے، شوہر کی ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے اور اسے ضروری معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments