کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ ہوا، جس کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بزرگوں اور معذور افراد کا مرکز بھی متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کیف اور اس کے گردونواح میں روسی فضائی حملے مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہے، کیف کے علاقے میں رواں سال ہونے والا یہ سب سے مہلک روسی حملہ ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں کے دوران ڈرونز سمیت مختلف فضائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روس کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مسلسل فضائی حملے کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں ہونے والے حملوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments