ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتی، ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ایرانی قوم اپنے دفاع اور قومی خود مختاری کے تحفظ کیلئے متحد ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام ایران کی ترجیحات میں شامل ہے، عالمی امن اور پائیدار استحکام کا آغاز خطے سے ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جائے، تاکہ مزید تنازع سے بچا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments