جے یو آئی کا مقصد مفاداتی سیاست نہیں، اسلامی نظام کا قیام ہے، مولانا فضل الرحمٰن

سکھر:(دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد مفاداتی یا معروضی سیاست نہیں بلکہ اللہ کے کلمے کو سربلند کرنا اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ہے۔

سندھ کے ضلع سکھر میں جمعیت علماء اسلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتدار اور حکومت بذاتِ خود جمعیت کا مقصد نہیں، اصل ہدف عدل و انصاف پر مبنی حکومت کا قیام ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام قائم اور ظلم کا نظام ختم کرنے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے، جمعیت علماء اسلام افراد پر مشتمل ایک منظم جماعت ہے، مقاصد کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی اور مضبوط تنظیم سازی ناگزیر ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا  کہ اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اس لیے انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت اور اس کے احکامات کی پیروی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا  کہ جمعیت علماء اسلام جیسی جماعت کا ملنا اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  سندھ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے اجتماع میں شرکت کو اپنے لیے سعادت اور اعزاز قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...