ماشکیل میں دہشتگردوں کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے انتہائی بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

سکیورٹی فورسز نے ماشکیل میں دہشت گردوں کی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی فائرنگ سے دہشت گرد حواس باختہ ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل کے مطابق مسلح افراد نے ماشکیل میں پولیس، کسٹمز ویئر ہاؤس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ایف سی بلوچستان نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

اے سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل کے بعد مسلح افراد مزاحمت جاری رکھنے میں ناکام رہے، مؤثر کارروائی کے باعث مسلح افراد اپنی گاڑیاں اور بڑی مقدار میں گولہ بارود موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...