مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے ہے، حادثے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...