نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
ظفروال: (دنیا نیوز) ظفروال میں نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور اس وقت 16 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی گزرنے کی مجموعی گنجائش 30 ہزار کیوسک ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
انتظامیہ نے نالہ ڈیک کے اطراف رہائشیوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق مزید بارشوں کی صورت میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments