رحیم یار خان: کائنات بی بی قتل و زیادتی کیس، پولیس مقابلے میں 2 نامزد ملزمان ہلاک
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کائنات بی بی کے وحشیانہ قتل اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کائنات بی بی کے اغوا، قتل اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزمان اللہ ڈتہ جمالی اور حسنین جمالی نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے اپنی جان بچاتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں نامزد ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے دیگر جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments