افتخار گیلانی کی وزارت عظمیٰ نواز شریف کا فیصلہ، کسی سے زیادتی نہیں کی: رانا ثنا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا، اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں، وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011ء میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں، اس بار وہ ٹیکنو کریٹ سیٹ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...