اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 عمارتیں سیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے کا فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔

 سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی 8 عمارتیں سیل کر دی گئیں۔

فائر سیفٹی قوانین کی عدم تعمیل پر شہیدِ ملت سیکرٹریٹ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ، ٹی ڈی اے پی بلڈنگ، بیورلے سینٹر، این آئی سی بلڈنگ، کراؤن پلازہ، خداداد ہائٹس پلازہ اور انوائے کانٹی نینٹل ہوٹل کو سیل کیا گیا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہسپتال، پولی کلینک اور پمز کو بھی فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ا،سی طرح معائنے کے دوران عمارتوں میں فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور ہنگامی صورتحال میں انخلا کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سی ڈی اے نے عمارتوں کے مالکان اور انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے تمام انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...