ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔

سینئر ایرانی حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لارک پر امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں کوئی بھی ہدف تہران کی پہنچ سے باہر نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران سخت جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی ذرائع نے خبردار کیا کہ تہران کے مقرر کردہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے لیے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کسی بھی ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...