خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
ابوظہبی: (دنیا نیوز) یو اے ای صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔
یو اے ای صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایرانی حملے پر سخت ردعمل میں کہا کہ سیاسی حل کا آغاز کشیدگی میں کمی سے ہونا چاہئے، آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت فوری بحال کی جائے۔
انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران کے خلاف جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments