بہاولنگر میں رشتہ دینے سے انکار جرم بن گیا، محنت کش کی بیٹی قتل
بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں باثر اثر افراد نے محنت کش کی اکلوتی بیٹی قتل کردی۔
عینی شاہدین کے مطابق شہر فرید کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بااثر افراد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر محنت کش کے گھر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں محنت کش کی اکلوتی بیٹی غلام عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد پولیس اور کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مزید برآں پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments