سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بنیں گے: طحہٰ احمد خان
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رہنما طحہٰ احمد خان نے کہا کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بنیں گے، بہتر گورننس اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے۔
ایم کیو ایم رہنما طحہٰ احمد خان نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی علاقائی حدود تبدیل کرنے کی بات کس نے کی؟ ہمیں معلوم ہے نئے صوبے کیسے بنتے ہیں، ہم سندھ کی سرحدوں کی نہیں انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہیں۔
طحہٰ احمد خان نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا معاملہ اٹھا کر حکومت اپنی گورننس کی ناکامیوں سے توجہ ہٹاتی ہے، پیپلزپارٹی اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے ایسی بحث چھیڑتی ہے، سندھ حکومت عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیبر اور پبلک ہیلتھ کا وزیر کہہ رہا ہے کرپشن ہو رہی ہے، سندھ میں ہونے والی کرپشن کو کون روکے گا؟ انکوائری ہونی چاہئے یہ کون سے چوہے ہیں جو ہرسال گندم کھا جاتے ہیں؟
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کیوں سندھ کے عوام کو ان کا ہی پانی بیچا جاتا ہے؟ آپ کا کونسا وزیر ہے جو سرکاری ہسپتال میں جا کر علاج کراتا ہے؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments