موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج، پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی وقت گزرنے کے ساتھ ایک سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔
وفاقی دارالحکومت زیرِ زمین آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف زیرِ زمین پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس لیے پانی کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ک کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ڈیم کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا۔
مصدق ملک نے کہا کہ شہری پانی کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں اور پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بھی عملی اقدامات ناگزیر ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور پانی کے دستیاب ذخائر کا مؤثر تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments