غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حملوں کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابۃ کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس نے غزہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی، تاہم مشن کا پتہ چلنے کے بعد اسرائیل نے 10 سے زائد جنگی طیاروں کے ذریعے شدید فضائی حملے کیے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دیر البلح میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...