ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران تیل اور گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت پاگل ہے، ایرانی جنگی اقدامات میں کوئی واضح سٹریٹجک حکمت عملی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا کہ ایران امریکی مفادات کو نشانہ بنائے گا، ایران کی جانب سے اپنے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارے لئے حیران کن ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ سخت اقتصادی پابندیوں نے ایران کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا، معاشی دباؤ کے باعث ایران جوابی حملے کر رہا ہے، امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...