راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے، بارش تھمنے کے فوراً بعد پانی کو کلیئر کر دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راولپنڈی میں واسا سمیت دیگر اداروں کے پاس تمام وسائل موجود ہیں، اگلے چند گھنٹوں میں راولپنڈی سے پانی کلیئر ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments