لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعے کے بعد حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پالیا، تاہم واقعے کے باعث ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق گارڈ کو لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں طبی امداد دی جارہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments