امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے

تہران: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کردیے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی کوشش کے بعد کی گئی۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی امریکی اڈوں اور تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی ٹی وی کے مطابق قشم جزیرے میں 5 دھماکے سنے گئے، جبکہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی 4 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قشم جزیرے اور بندرعباس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قشم کے گاؤں ماسن میں بھی 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...