سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے سابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے پارلیمنٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے ہولبورن اینڈ سینٹ پینکراس سے رکنِ پارلیمنٹ کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیئر سٹارمر کے مستعفی ہونے کے بعد مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخاب ہوگا، سٹارمر 2015 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہے تھے۔

کیئر سٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہولبورن اینڈ سینٹ پینکراس کے عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے گزشتہ 11 برس کے دوران اعزاز اور باعثِ فخر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی امور اور خواتین و لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سمیت دیگر معاملات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...