امریکا جھوٹ کو صنعت بنا چکا، من گھڑت دعوے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: ایران
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر ایران کے خلاف من گھڑت دعوے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا میں جھوٹ بولنا ایک صنعت بن چکا ہے اور واشنگٹن لالچ کا عادی ہوچکا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کو حکم دینے کے مترادف سمجھ لیا ہے، تاہم ایران اس طرز عمل کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی افواج ہر بار کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، جبکہ دیگر ممالک بھی ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments