پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ میں اہم ٹریننگ سیشن، سیریز کا آغاز بدھ کو یوتھ ٹیسٹ سے ہوگا

ارونڈل: (دنیا نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ، انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ شاہد انور نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ شاہد انور نے بیٹرز سے انگلش کنڈیشنز میں بیٹنگ کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 کے ساتھ ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا آغاز کل چار روزہ یوتھ ٹیسٹ سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...