پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد2 ستمبر تک ایک دن کے لیے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments