ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر میزائل حملوں کا جواب ہیں، آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر طاقتور حملے کر رہے ہیں۔
ایران پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں اس وقت کوئی بارودی سرنگ موجود نہیں، آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ایران کے داغے گئے 8 میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کیا، ایران نے امریکا کی کارروائی پر جوابی ردعمل دیا تو پہلے سے زیادہ سخت حملہ ہوگا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ ہماری جانب سے سب سے بڑا حملہ ابھی باقی ہے، بڑا حملہ کرنا پڑا تو اس کے بعد ایران کا بہت ہی کم حصہ باقی بچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments