روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش
کرغزستان: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ نئی پیشرفت پیدا کی جاسکے تو ماسکو یوکرین تنازع پر ٹھوس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے کرغزستان سربراہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کی روسی ایئر سپیس بند کرنے کی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے، جواب دیں گے، دہشت گردوں سے مذاکرات ممکن نہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، یقین ہے دشمن بکھرتا رہے گا، روسی افواج فتح حاصل کرلیں گی، روس کیلئے اصل چیلنج ڈرون ہیں، ماسکو ان سے نمٹ رہا ہے۔
روسی صدر کا مزید کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کی ایک بڑی تعداد کو گھیر لیا گیا ہے، روس نے سلوانسک اور کراماتورسک شہر کی طرف پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments