جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام
برلن: (دنیا نیوز) جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ گزشتہ ماہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی ناکام کوشش کے پیچھے روس کا ہاتھ تھا۔
برلن نے ردعمل میں روس کے خلاف کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں بون میں روسی قونصل خانے کو بند کرنا اور برلن میں روسی ثقافتی مرکز رشین ہاؤس کے ساتھ معاہدہ ختم کرنا شامل ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے کہا انٹیلی جنس معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے میں ملوث افراد روسی ریاستی اداروں کی ہدایات پر کام کر رہے تھے۔
ان کے مطابق پولیس تحقیقات، جرائم کے طریقہ کار اور انٹیلی جنس شواہد مجموعی طور پر روسی ذمہ داری کی نشاندہی کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ یوہان وادے فل نے کہا جرمنی لیپزگ کے واقعے کو الگ تھلگ واقعہ نہیں سمجھتا بلکہ یہ یورپ میں روس کی وسیع تر ہائبرڈ کارروائیوں کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جرمنی کے اقدامات کو روس مخالف کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ماسکو اس کا جواب دے گا تاہم انہوں نے ممکنہ جوابی اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments