محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق ہے، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت، پی ٹی اے سے مؤثر ریگولیٹری اور نگرانی کا نظام وضع کرنے کی سفارش کی گئی، آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکہ کی مختلف ریاستیں بھی شامل ہیں۔
سارہ احمد نے کہا کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین اور عمر کی پابندیاں متعارف کرا چکے ہیں، بین الاقوامی رجحانات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments