ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان سے متعلق سوال کو ’’احمقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج پہلے ہی مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، اس لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا آپشن خارج کردیا ہے؟ امریکی صدر نے جواب دیا کہ ’’میں کبھی ایسا نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں ہے، اس کی کوئی وجہ نہیں۔‘‘

ٹرمپ نے کہا کہ ایران مکمل طور پر فوجی شکست سے دوچار ہے، تو پھر اسے شکست دینے کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال کو ’’احمقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے صحافی پر سخت ردعمل دیا۔

امریکی صدر نے اس موقع پر ایران کو ’’ناکام ریاست‘‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ تہران کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ اس کی فوجی صلاحیتوں کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے ساتھ ہی عندیہ دیا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید روایتی فوجی کارروائیاں کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جبکہ ان کے تازہ بیان کے بعد بھی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...