وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

بشکیک: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر عالی جناب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے نومبر 2024ء میں صدر لوکاشینکو کے تاریخی دورۂ پاکستان اور اس کے بعد اپریل 2025ء میں وزیراعظم کے بیلاروس کے یادگار دورے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کو ترجیحی شعبوں کے طور پر دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے آئندہ چیئرمین کی حیثیت سے صدرِ بیلاروس کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی پرتپاک اور دوستانہ دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم اور پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...