او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بیکر ہیوز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
او جی ڈی سی کے مطابق معاہدے کا مقصد پرانے تیل و گیس کے اثاثوں سے پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، بیکر ہیوز جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت کے ذریعے او جی ڈی سی کے میچور اثاثوں کو بحال کرے گا۔
او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ معاہدہ او جی ڈی سی کی جامع پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم کا حصہ ہے، او جی ڈی سی کے 18 بڑے میچور اثاثوں میں 12 آئل فیلڈز اور 6 گیس و کنڈینسیٹ فیلڈز شامل ہیں۔
حکام او جی ڈی سی کے مطابق کمپنی کی موجودہ یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل خام تیل، 815 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 780 میٹرک ٹن ایل پی جی ہے۔
او جی ڈی سی نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے استحکام اور مقامی تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ او جی ڈی سی اور بیکر ہیوز کا معاہدہ پاک امریکا توانائی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments