لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم بخار میں مبتلا، قومی ٹیم پر دباؤ
لندن: (ویب ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے بدترین شکست اور کرکٹ بورڈ کے بڑے و اچانک فیصلوں کے بعد لندن میں مقیم قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں شدید سناٹا اور دباؤ کی کیفیت ہے۔
ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں 8 اور 6 رنز کی اننگز کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی شکست، ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجے جانے کے فیصلے کے بعد خاصے دباؤ میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بابر اعظم شدید بخار میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے ٹیم کے میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بابر اعظم کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کی۔
نوید اکرم چیمہ کے مطابق بابر اعظم نے خود انہیں بخار سے آگاہ کیا ہے، تاہم گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں۔
ٹیم میڈیا منیجر نے کہا کہ بابر اعظم فٹ ہیں اور بخار کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش نہیں، وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments