وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

بشکیک: (دنیا نیوز) بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے مرکزی ہال پہنچ گئے، مرکزی ہال آمد پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر کے درمیان مصافحہ ہوا۔

اجلاس میں شریک رکن ملکوں کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو بھی ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں میں نمایاں پوزیشن نظر آئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...