کروڑوں روپے کا نا ن کسٹم دودھ اور سیگریٹس برآمد کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کروڑوں روپے کا نا ن کسٹم دودھ اور سیگریٹس برآمد کر لئے گئے بتایا جاتا ہے کہ موٹروے پولیس نے سیال موڑ کے قریب 80 ملین روپے کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے۔۔۔
کسٹم حکام سرگودھا نے موٹروے پو لیس کو مدد کی درخواست کی تھی،جس پر مشترکہ کاروائی کے دوران سیال موڑ کے نزدیک 3 مزدا ٹرک کو روکر ان کی تلاشی 600 کارٹن جن میں 5۔7 ملین سگریٹ برآمد ہوئے ،قانونی کاروائی کے بعد موٹروے پولیس سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کر دیے جبکہ محکمہ کسٹم نے بھلوال سیٹلائٹ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر نان کسٹمز دودھ بڑی مقدار میں برآمد کر لیا جو ایران سے سمگلنگ کے ذریعے لاکر گودام میں رکھا گیا تھادودھ کی مالیت کروڑوں روپوں میں ہے ،جس کی ری پیکنگ کی جا رہی تھی ،اسی طرح ساہیوال سے بھی 2400کے قریب گٹو دودھ برآمد کیا گیا،اس موقع پر ڈی سی کسٹم اکمل دورانی کا کہنا تھا کہ عوام اس حوالہ سے ھماری مدد کریں اور نان کسٹمز اشیاء کی موجودگی سے آگاہ کریں۔