موسم بدلتے ہی سلانوالی ،دیہی علاقوں میں مچھروں کی یلغار

موسم بدلتے ہی سلانوالی ،دیہی علاقوں میں مچھروں کی یلغار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )موسم بدلتے ہی سلانوالی شہر اور دیہی علاقوں میں مچھروں کی یلغار نے لوگوں کی نیندیں اور سکون برباد کر دیا ، مچھر کاٹنے سے بچے اور خواتین وبائی امراض کا شکار ہونے لگے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے۔۔۔

 کہ اسسٹنٹ کمشنرسلانوالی ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور محکمہ صحت کے حکام مچھروں کی خاتمہ کے لیے مچھر کش سپرے کروانے کے فوری اقدامات کریں ،بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی ابتدا ہوتے ہی شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں مچھروں کی یلغار نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے شام ہوتے ہی ہیلی کاپٹر نما مچھر اپنی افزائش گاہوں سے نکل کر رہائشی علاقوں پر یلغار کرتے ہیں اور مرد و خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں مچھروں کے کاٹنے سے جہاں خصوصاً بچے اور خواتین وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں وہاں مچھروں نے لوگوں کی نیندیں حرام اور سکون برباد کیا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں