لاکھوں کے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ برآمد،2ملزم گرفتار
دائودخیل (نما ئندہ دنیا )تھانہ داؤد خیل پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا اور کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ داؤد خیل نے مخبر کی اطلاع پر نان کسٹم غیر ملکی سگریٹ کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان عاطف خان اور محمد نواز سے لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ برآمد کی۔ملزمان نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، مزید قانونی کاروائی کیلئے برآمدہ سگریٹ اور ملزمان کو محکمہ کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔