میانوالی میں بھی نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا، آ گاہی واک کی گئی

 میانوالی میں بھی نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا، آ گاہی واک کی گئی

میانوالی (نامہ نگار)دنیا بھر کی طرح میانوالی میں بھی نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی۔۔۔

ڈاکٹر محمد رفیق خان کی ہدایات پر DHDCہال میں بھی ایک آگہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں محکمہ صحت اور سول سوسائٹی سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی نے کہا کہ سگریٹ نوشی کے بہت سے نقصانات ہیں جو صحت، ماحول، اور معاشرتی پہلوؤں پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔صحت کے حوالے سے پھیپھڑوں کا سرطان (Lung Cancer)، دائمی سانس کی بیماریاں (جیسے COPD اور ایمفائزیما)، دل کا دورہ (Heart Attack)،ہائی بلڈ پریشر، شریانوں کی تنگی، منہ، حلق، گلا، معدہ، جگر، گردے ، مثانے وغیرہ کے کینسر، حاملہ عورتوں پر اثرات، بچے کی پیدائش میں کمی حمل ضائع ہونا، بچے کی صحت پر اثر، دانت اور منہ کی بیماریاں جسے دانتوں کا پیلا ہونا، مسوڑھوں کی بیماریاں،منہ سے بدبو آنا، مدافعتی نظام میں کمزوری، ا نفیکشنز کا زیادہ خطرہ اس کے علاوہ ماحولیاتی نقصانات جسے ہوا کی آلودگی، زمین پر گند، آگ لگنے کا خطرہ اور معاشرتی اور مالی نقصانات ہوتے ہیں اس کے علاوہ سماجی تنہائی ہوتی ہے لوگ سگرٹ نوش افراد سے دور رہتے ہیں جو ا فراد سگرٹ نہیں پیتے لیکن دھواں سونگھتے ہیں وہ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ایک آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں