تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے ،ملک غلام رسول

تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے ،ملک غلام رسول

میانوالی (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن ملک غلام رسول نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ۔۔۔

 عالمی ادارہ صحت اس سال کایہ تھیم اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح تمباکو اور نکوٹین مصنوعات کی صنعت نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتی ہے ، جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاکستان میں انسدادِ تمباکو نوشی کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر، پروموشن اور اسپانسرشپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی تاکہ نوجوانوں کو تمباکو مصنوعات کی طرف مائل ہونے سے روکا جا سکے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان کی قیمتیں بڑھیں اور نوجوانوں کی رسائی کم ہو سکے اور سموک لیس ٹوبیکو جیسے نسوار اور اس جیسی دوسری اشیاء کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں