ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ تاریخی قرار

 ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ تاریخی قرار

میانوالی (نامہ نگار )کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول نے حکومت پنجاب کی طرف سے ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے۔۔۔

 کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جرات مندانہ اقدام ہے جس سے نوجوان نسل کو نکوٹین اور تمباکو کے بڑھتے استعمال سے بچانے میں مدد فراہم ہوگی ، کولیشن کے کوآرڈی نیٹر ذیشان دانش نے سندھ، بلوچستان اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبوں میں ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی عائد کریں تاکہ نوجوان نسل کو تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں