قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

قتل کے مقدمہ میں مطلوب  اشتہاری مجرم گرفتار

بھلوال(نمائندہ دُنیا) تھانہ بھلوال صدر پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔

گرفتار ملزم ممتاز مقدمہ نمبر 590/25 میں مطلوب تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں