سی ایم پنجاب انیشیٹو کنونشن کل میانوالی میں ہوگا
میانوالی (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت \"سی ایم پنجاب انیشی انیشیٹو کنونشن\" 14 نومبر بروز جمعہ صبح 11 بجے نور محل مارکی میانوالی میں منعقد ہوگا۔۔۔۔
کنونشن میں زرعی، صحت، تعلیم، صفائی، سماجی بہبود، لائیو اسٹاک، ہاؤسنگ اور انرجی کے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ملک فیروز جوئیہ نے پارٹی کارکنوں، صحافیوں اور معزز شہریوں کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔تقریب میں ن لیگی رہنما ملک امانت اللہ خان، علی حیدر نور خان، عادل عبداللہ خان روکھڑی، حکیم ایوب قریشی اور اسد حسن خان شادی خیل خصوصی شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے بعد شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔