غلہ منڈی سے بھی پختہ تجاوزات ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ نے شہر کے دیگر بازاروں کی سابقہ شکل بحال کرنے کے بعد غلہ منڈی سے بھی پختہ تجاوزات ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے جس کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی غلہ منڈی میں آڑھتیوں نے اپنی دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ آگے پختہ تجاوزات قائم کر رکھی ہے جس سے عوام کو گزرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔