کالعدم ٹی ایل پی 37کارکنوں کی نظر بندی میں 30دن کی توسیع
مرحلہ وار فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے ڈسٹرکٹ جیل میں بند مزید 37کارکنوں کی نظر بندی کے دورانیہ میں مزید تیس دن کی توسیع کر دی، جبکہ انہیں مرحلہ وار فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 160سے زائد کارکنوں کو حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران وقتاً فوقتاً حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 67کارکنوں کی نظر بندی کے دورانیہ میں پہلے ہی ایک ماہ کی توسیع کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ روزضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید37کارکنوں کو بھی مزید ایک ماہ نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔