سید انتظار نجفی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

 سید انتظار نجفی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر علامہ سید انتظار مہدی نجفی کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے ملاقات کی۔

کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ڈویڑن میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام کا تعاون نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر کا باہمی اتفاق قابلِ تحسین ہے اور امن کمیٹی کے مؤثر کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کمشنر سرگودہا نے مزید کہا کہ بھائی چارے ، برداشت اور رواداری کے پیغام کو مسلسل آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں