میڈیا نمائندگان کی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئیں :شیریں گل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا نمائندگان کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور اہل قلم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں مسلمہ کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات سرگودھا یونین آف جرنلسٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نومنتخب عہدیداران صدر ذوالفقار ہاشمی، جنرل سیکرٹری محند بلال مون سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اعلیٰ صحافیوں کی روایات کو فروغ دیتے ہوئے مثبت طرز عمل جاری رکھیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
اور کہا کہ قلم اور کیمرہ کے مجاہد میدان عمل میں سرگرم رہیں گے ۔ معروف بلڈر و ڈویلپر اشرف برہان نے کہا کہ یونین کے مسلمہ کردار کے پیش نظر نومنتخب عہدیداران پر معاشرتی بگاڑ و سدھار میں ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔اس موقع پر سرپرست میاں محسن رضا، ممبر ایف یو جے الطاف ملک اور نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یونین کا 19 واں سال سرگودھا کی تاریخ میں ایک مثال ہے اور شعبہ صحافت کے وقار کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔