یونین آف جرنلسٹس دستور کے عہدیداران کی حلف برداری
بھلوال (نمائندہ دنیا )تحصیل بھلوال کے نو منتخب سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔
نومنتخب عہدیداران میں چودھری غوث بخش (سرپرست اعلیٰ)، مرزا محمد اسلم بیگ (چیئرمین)، فضل حسین شاہ (صدر)، محمد سرور جٹ (نائب صدر) اور خواجہ محمد نوید نواز (جنرل سیکرٹری) شامل ہیں۔ ضلعی صدر ذوالفقار ہاشمی نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ صحافتی فرائض کی بہتر انجام دہی کریں گے ۔